سیانے کہتے
سیانے کہتے ہیں کہ اگر آپ نے واقعی اپنی چارپائی کے نیچے صفائی کرنی ہے اور فالتو چیزیں نکالنی ہیں تو خود کبھی یہ کام مت کریں بلکہ کسی دوسرے کی خدمات حاصل کریں ۔۔۔
سیانے یہ بھی کہتے ہیں کہ سیانوں کی سیانی باتوں پر عمل کیا جائے تاکہ فائدہ حاصل ہو۔۔۔
گھر میں کہیں بھی چار پائی نہ پائی کہ فائدہ حاصل کرنا ممکن ہوتا ، پھر ایک دن کتابوں کی الماری فریاد کناں ہوئی کہ اُسے صاف کیا جائے ، سوچا اگر فمزا جیسی بہن کی رضاکارانہ خدمات حاصل ہو جائیں تو اندھے کو اور کیا چاہئے۔۔۔ بس کہنے کی دیر تھی اور وہ دن اور آج کا دن بس کہنے کی دیر ہے اور روشنی کی رفتار سے میری بچپن سے قطرہ قطرہ جمع کردہ کاغذاتی جائداد سے ایفل ٹاور تعمیر ہو جاتا ہے ردّی کی نذر ہونے کے لئے اور بعض دفعہ تو کہنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی اور صاحبِ جائیداد کے علم میں لائے بغیر ہی نذر بانٹ کر ردّی والے
کی دعائیں لے لی جاتی ہیں !
Moral of the Story: تلاش ہے سیانوں کی ۔ ۔ ۔
<< Home