AA'M ie...

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~ The Ordinary ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

Sunday, January 06, 2008

بالآخر ہم سب بخیر و عافیت گھرواپس پہنچ گئے ۔ گھر اتنا اچھا لگ رہا ہے کہ اس سے پہلے شاید ہی لگا ہو۔ یہ سب دن اتنی مشکل سے گذرے کہ خیال آتا تھا کہ واپس گھر پہنچنا بھی ہوسکے گا یا نہیں ۔ بالکل ایسے جیسے اسٹون ایج میں وقت گذرا ہو ۔ کسی سے رابطہ ہی نہیں ہونے میں آ رہا تھا ۔ ستائیس دسمبر کو ذرا سی دیر کے فرق سے اگر ہم سفرمیں رہ گئے ہوتے تو عین ممکن تھا کہ آج میں عالم بالا سے لکھ رہی ہوتی ۔۔۔
بوچھی آپ کا میسج واپس آ کے دیکھ سکی ہوں۔ میرا سیل نمبر جس کے آخر میں چار[۴] ہے ابھی تک داغ مفارقت دیے ہوئے ہے، شکر ہے دوسرا نمبر اب سکتہ سے باہر آ چکا ہے۔ بہت زیادہ تھکن ہو گئی ہے دل چاہ رہا ہے چار پانچ ماہ تک بس کچھ نہ کروں صرف سوتی ہی رہوں
:)

Free Website Counter
Rokenbok