AA'M ie...

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~ The Ordinary ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

Tuesday, January 15, 2008

اہم کیا ہے۔ ۔ ۔ یہ جاننا کہ دکھ کا گھر کیسا ہوتا ہے۔ ۔ ۔ یا ۔ ۔ ۔ دکھ کے گھر میں رہنا ۔ ۔ ۔ دکھ کے گھر کی دیواریں گولائی میں ہوتی ہیں جیسے کنویں کی دیوار۔ اس کا کوئی دروازہ نہیں ہوتا اس میں صرف اندر رہنا ہوتا ہے۔ ۔ ۔ اس کی کوئی چھت بھی نہیں ہوتی ۔ ۔ ۔ یہاں سے صرف آسمان نظر آتا ہے کبھی کبھار روشن ورنہ تاریک اور اکثر تو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ دن ہے یا رات۔ ۔ ۔ دکھ کے گھر میں کان کو سننا ہے ، آنکھ کو دیکھنا ہے پر زبان کو چُپ رہنا ہے ۔ ۔ ۔ دُکھ سنا جاتا ہے ، دکھ دیکھا جاتا ہے ، دُکھ بولا نہیں جاتا یہ جذب کیا جاتا ہے ۔ ۔ ۔ کتنا دُکھ جذب کیا جائے۔ ۔ ۔ تخلیق کار نے دکھ کا کوئی پیمانہ کیوں نہیں رکھا ۔ ۔ ۔ ؟؟ خدا اپنے گھر میں ہر سال اپنے پسندیدہ لوگوں کو بلاتا ہے وہ وہاں جاتے ہیں حج پرفارم کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ لبیک اللھم لبیک ۔ ۔ ۔ دُکھ کے گھر سے کوئی رستہ نہیں نکلتا ۔ ۔ ۔ اس گھر سے قیدی فرار نہیں کیا کرتے ۔ ۔ ۔ یہاں ہر وقت حج پرفارم کرنا ہے ۔ ۔ ۔ لبیک اللھم لبیک۔ ۔ ۔ کہیں سے آواز آ رہی ہے ، نہیں معلوم کہاں سے۔ ۔ ۔ لبیک اللھم لبیک ۔ ۔ ۔

Free Website Counter
Rokenbok