AA'M ie...

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~ The Ordinary ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

Saturday, January 26, 2008

یوریکا ۔ ۔ ۔

نہیں یاد کتنی بار ۔ ۔ ۔ لیکن بار بار کرتی رہی ۔ ۔ ۔ یعنی کوشش ۔ ۔ ۔ پہلے تو اسکور بھی کم ہوتا تھا پھر اسکور بڑھنا شروع ہوا ۔ ۔ ۔ پھر بڑھتا گیا ۔ ۔ ۔ بڑھتے بڑھتے برابر ہو گیا ۔ ۔ ۔ پھر اس سے بھی بہتر ہونے لگ گیا ۔ ۔ ۔ لیکن جو بات نہیں سمجھ میں آ رہی تھی وہ یہ کہ کیا تمام کے تمام خانے کیسے حاصل کیے جائیں اور یہ بھی نہیں معلوم کہ آیا ایسا ہونا ممکن بھی ہے یا نہیں؟ میں تھک ہار کے جب دماغ بھی جواب دے گیا تو پھر سے شروع کر دی کوشش ۔ ۔ ۔ کیا کرتی ۔ ۔ ۔ ہو جو نہیں رہا تھا ۔ ۔ ۔ دماغ کی دہی بنتی رہی کوشش کرتے کرتے ۔ ۔ ۔ میں بھی بناتی رہی ۔ ۔ ۔ ارادہ تو یہی تھا کہ چلو اور کچھ نہیں تو دہی کا کاروبار بھی شروع کیا جاسکتا ہے۔ ۔ ۔ لیکن ابھی ادھر کاروبار کی پلاننگ شروع ہی کی تھی کہ ہو گیا ۔ ۔ ۔

:) :)

-
۔

یہ سب خانے اب میرے ہیں یعنی سو فیصد کامیابی

:) :)

کبھی کبھی لگتا ہے ناں کہ جو ہم چاہتے ہیں کرنا چاہتے ہیں وہ نہیں ہو سکے گا۔ کہیں سے بھی کوئی صورت نہیں نظر آ رہی ہوتی ۔ ۔ ۔ لیکن اگر کوشش کریں تو پھر ہو جاتا ہے ۔ ۔ ۔

Free Website Counter
Rokenbok