AA'M ie...

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~ The Ordinary ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

Tuesday, June 24, 2008

نہیں معلوم کس نے جہانزیب بھائی کو ٹیگ کیا ، بدلے میں انھوں نے سب کو ٹیگ کر اور کروا ڈالا ہے۔ ۔ ۔

مجھے شاید تین سال پہلے ن بھائی نے ٹیگ کیا تھا۔ ابھی ساجد اقبال بھائی اور شاہدہ آپی نے بھی ٹیگ کیا۔

ٹیگ کھیل دلچسپ ہے اور آسان بھی اور میرے لیےکچھ زیادہ ہی آسان ثابت ہوا ہے کہ تین دن سے اسی میں مشغول ہوں

:)

کھیل کے قوانین کے مطابق :

کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔

جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے

سوالات کے آخر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے

سوالات و جوابات مندرجہ ذیل ہیں:


آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے


کوئی بھی ایسا تہوار جو سب کے لیے خوشی کا باعث ہو۔

کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

یہ سننے پہ تو مقالہ لکھا جا سکتا ہے۔ ۔ ۔ پرسوں جب میں ٹیگ جوابات لکھنے بیٹھی تو یہ لگا لیا تھا تاکہ لکھ سکوں کہ یہ سن رہی ہوں :) لیکن پوسٹ کرنے سے پہلے ہی بجلی چلی گئی۔ کل پھر ٹیگ جواب لکھنے بیٹھی تو یہ سن رہی تھی لیکن کل بھی بجلی چلی گئی ۔


اب اس وقت یہ ۔ ۔ ۔


اور جو نہیں لگایا سننے کے لیے، انھیں بھی سننا پڑ رہا ہے۔:) ۔ ۔ اگر دو سیکنڈ کے اندر اندر کمپیوٹر نہیں دیا تو میں اپنا کپیوٹر کا ٹائم بڑھا کر چار گھٹے کر لوں گا۔ ۔ ۔ یہ حمزہ صاب کا فرمان ہے۔ ۔ ۔

گفتہ ۔ ۔ ۔ مجھے وہ سننا ہے وہ جس کی مما نہیں وہ کہتی ہے ناں آئی ایم سیمنگ ۔ ۔ ۔ یہ دوسرے بھتیجا صاب ۔

:)

میری بیٹی کا نمبر ملا دو ۔ ۔ ۔ امی جان

:)

ٹرن ۔ ۔ ۔ ٹرن ن ن ن ۔ ۔ ۔ ٹرن ن ن ن ن ن ن ۔ ۔ ۔ لینڈ لائن

:)

ابو کی بات البتہ دھیان سے سنتی چاہیے ۔ ۔ ۔ ہاں بیٹا چائے کا موڈ ہے ؟

:)

سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟


:)

ایک تو بندہ کھائے اور پھر بتائے بھی ۔ ۔ ۔ اسی لیے ہمارے سیاستدان صرف کھانے پر یقین رکھتے ہیں اور بتاتے نہیں کہ کتنا کھایا۔ ۔ ۔ اگر بتاتے بھی ہیں تو صرف دوسرے سیاستدانوں کا بلکہ دکھاتے بھی ہیں کہ کس کس نے کتنا کھایا اور مزید کتنی تمنا ہے کھانے کی ۔

پرسوں جب لکھنے بیٹھی تھی تو۔ ۔ ۔ ستو۔ ۔ ۔ پھر بجلی چلی گئی

کل لکھنے بیٹھی تو۔ ۔ ۔ مٹھائی ۔ ۔ ۔ کھائی تھی لیکن کل پھر بجلی چلی گئی ، مجبورا پھر کھانا پڑا ، اس بار تصویر بھی بنا لی ثبوت کی خاطر ورنہ کھانے کا سلسلہ رکتا ہی نہیں:)۔ ۔ ۔ یہ دیکھیں ۔ ۔ ۔





سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

شکر ہے فلم کبھی کبھار ہی دیکھ پاتی ہوں ورنہ ایک فلم مجھے پرسوں دیکھنا پڑتی پھر جب لکھنے بیٹھتی تو بجلی نے چلے جانا تھا ۔ کل دوسری فلم دیکھنا پڑتی اور لکھنے بیٹھتی تو بجلی نے پھر چلے جانا تھا اور آج پھر تیسری فلم دیکھنا پڑتی۔ کچھ یا کافی دن پہلے اب یاد نہیں کتنے دن پہلے یہ فلم دیکھی تھی

رنگ خدا

آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

بد ترین محتاجی ، نفس کی محتاجی ہے

(حضرت علی ابن ابی طالب)

کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

جو بھی ملنا چاہے ، مل لوں گی ۔

مشہور ہونا ضروری نہیں بس انسان ہونا ضروری ہے ۔ مشہور نہ ہو تو بہتر ہے مشہور لوگوں میں انسان کم ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ملنا اچھا لگتا ہے جو انسان کی عزت نفس کو مقدم رکھتے ہیں، قول میں بھی اور فعل میں بھی۔

ویسے میں اب ملنا جلنا ختم کر دینا ہے اس لیے جو بھی ملنا چاہے جلدی جلدی :) مل لے۔


غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

غصہ آتا ہی اتنی مشکلوں سے ہے کہ روکنے کو دل کرتا ہے کہ اب آ گیا ہے تو کچھ دن تو رکے۔

اگر کوئی بات اچھی نہیں لگے تو اپنی غلطی ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں کہ میری غلطی کہاں ہے اگر میری اپنی غلطی ہو تو شرمندگی ہوتی ہے۔ اگر میری غلطی نہیں ہو دوسرے بندے کی ہو تو کوشش کرتی ہوں کہ وہ نام میرے لیے اتنا ہی محترم رہے جتنا کہ پہلے تھا اورخدا سے یہ دعا کہ مجھ سے اس کے حق میں کوئی برائی سر زد نہ ہو۔ البتہ جو لوگ معاشرے میں کسی بھی قسم کا انتشار اور نفرت پھیلاتے ہیں بھلے مجھے خود ان سے کوئی بھی تکلیف نہ پہنچی ہو ایسے لوگوں سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا۔

ویسے کیا غصہ بے سکون کر دیتا ہے ؟ لیکن کیوں؟ غصہ میں اگر اپنا نفس شامل نہ ہو تو میرے خیال سے غصہ بے سکون نہیں کرتا بلکہ اگر نفس شامل نہ ہو تو بعض جگہوں پر غصہ استعمال کیا جا سکتا ہے زندگی میں تعمیر کرنے کو۔ ۔ ۔ غصہ بھی ایک آرٹ ہے اظہار کے لیے ۔ ہاں اگر نفس شامل ہو تو پھر شاید ہوتی ہوگی بے سکونی ، پتہ نہیں ۔


کل رات بارہ بجے کیا کر رہے تھے ؟

سو رہی تھی ۔

فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟


ف آپی


اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟


یہ تو موسم سرما کا ٹیگ ہے
:)۔ ۔ ۔ اتنی شدید گرمی میں ذکر جراب :)۔ ۔ ۔ نہیں اس وقت تو کسی بھی رنگ کی نہیں البتہ سردی کی پلاننگ :) سفید رنگ

اب میں کس کا نام لکھوں ، سب کے نام ٹیگ ہو چکے ہیں شاید ؟


حمزہ ، زھراء ، فرزانہ

Free Website Counter
Rokenbok