مسئلہ
مسئلہ
معاف کیجئےگا۔۔۔ ذرا ادھر دیکھیں۔۔۔ کیا آپ پریشان ہیں؟ ضرور آپ کا موڈ اچھا نہیں آج۔۔۔ ھمم۔۔۔ لیکن آخر بات ہے کیا جو یہ بارہ کی سوئی کافی وقت سے آگے نہیں بڑھی :) ۔۔۔ جی۔۔۔ اچھا اچھا۔۔۔ ضرور کسی دوست سے ناراضگی ہو گئی ہے۔۔۔ جی۔۔۔ کیا۔۔۔ کسی ایک سے نہیں سب سے !! لیکن کیوں۔۔۔ اچھا تو یہ بات ہے۔۔۔ بہت دنوں سے آپ کے کسی دوست نے آپ کی کوئی خبر ہی نہیں لی، آپ کا حال نہیں پوچھا نہ کوئی فون، نہ کوئی ای میل۔۔۔ ھمم۔۔۔ یہ تو واقعی ناانصافی کی بات ہے بلکہ سرارس زیادتی ہے آپ کے ساتھ۔۔۔ آپ کے دوستوں نے اچھا نہیں کیا۔۔۔ اچھا کیا آپ کے پاس فون ہے؟ ۔۔۔اچھااچھا۔۔۔ تین سیل فون ہیں آپ کے پاس لینڈ لائن کے علاوہ۔۔۔ اور تینوں میں بیلنس بھی کافی تگڑا موجود ہے۔۔۔ ای میل باکس بھی روز دیکھنے میں وقت گذرتا ہے۔۔۔ تو بس ٹھیک ہے۔۔۔ فون کرنا شروع کر دیں آج آپ اپنے سب دوستوں کو فون کر ڈالیں جن سے بہت دن ہوئے بات نہیں ہوئی اور جنھوں نے بہت دن ہوئے آپ کو یاد نہیں کیا۔۔۔ آج بس یہی کام کرنا ہے آپ نے۔۔۔ اور آج ای میلز بھی بھیجنی ہیں۔۔۔ بھولنا نہیں ہے۔۔۔ !!
<< Home