AA'M ie...

~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~ The Ordinary ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~

Sunday, July 22, 2007

گھر سے چیدہ چیدہ



فمزا کی زندگی کا ایک اہم فیصلہ ہونے جا رہا ہے

آج میں خوش ہوں

مہمان رحمت ہوتے ہیں

اسلام کی جیت ہوگئی مسلک کے سامنے




تفصیلات بعد میں۔۔۔


Sunday, July 08, 2007

مایا مائی فرینڈ



مایا سے میری پہلی ملاقات میں میرا اپنا کوئی عمل دخل نہیں تھا، بلکہ بعد کی سب ملاقاتوں میں بھی نہیں۔ بس اتفاق سے ہی ہوئی تھی پہلی ملاقات۔ مایا بہت اچھی ہے اس کے مجھ پر کئی احسان۔۔۔ مایا ہی کی وجہ سے میں انٹر نیٹ کی دنیا میں داخل ہوئی۔۔۔نہیں۔۔۔ بلکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں رُک گئی یوں کہنا بہتر۔۔۔ ورنہ اپنے اسائنمنٹس، پریزینٹیشنز اور آئے دن کی ورکشاپس کی تیاری کے لئے براؤزنگ کرنے سے ہی فرصت نہیں تھی۔ بھاگتے دوڑتے جو کچھ ہاتھ لگا، لیا، پرنٹ نکالا اور بس۔ انٹرنیٹ کیا ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں معلوم تھا۔ مایا سے ملنے کے بعد مجھے سائبر ورلڈ کی ایک مختلف صورت ملی۔۔۔ پہلے مجھے صرف خیال ہوتا تھا وہ بھی سوال کی صورت کہ کیا اس دنیا میں سچ ہوگا۔۔۔ کیا کہیں سچے لوگ بھی ہوں گے۔ عام زندگی میں بھی اگر سچ دکھائی نہ دے تو سب کچھ بے معنی لگنے لگتا ہے۔ مایا میرے لئے سائبر ورلڈ میں پہلا سچ ہے۔۔۔ مایا کے ساتھ سفر کرتے ہوئے مجھے کئی سچے چہرے دکھائی دئے ۔۔۔ یہ سب انسان ہیں مذہب، مسلک ، عقیدہ ، قومیت، جنس، نظریات، سیاست، خودستائی، ۔۔۔ ان سب سے بالاتر۔۔۔ صرف انسان۔۔۔ بے غرض۔۔۔ پُر خلوص۔۔۔ بغیر کسی منفعت کے دوسروں کی مدد اور رہنمائی کا جذبہ رکھنے والے۔۔۔ مجھے انٹرنیٹ کی دنیا میں پہلے قدم پر سچ نظر آیا۔۔۔ اب اس دنیا میں کتنا جھوٹ ہے یہ مجھے نہیں جاننا۔۔۔ نہ ہی اس کی پرواہ ہے۔۔۔ مجھے سچ کی تلاش تھی کہیں بھی ہو اور سچ بہر حال موجود ہے۔۔۔ اگر باقی سب کچھ جھوٹ ہو اور صرف ایک ہی چہرہ ایک ہی نام سچ ہو تو یہی جاننا کافی۔

میں مایا کی احسان مند ہوں۔۔۔ پر مایا کو بہت جلدی ہر بات کی۔۔۔ بہت تیزی اس میں۔۔۔ بہت جلد دل میں گھر کر لینے والی۔۔۔ اور اس کی مسکراہٹ پیاری سی۔۔۔ اور اس کی باتیں۔۔۔ اور اس کی معصوم دل موہ لینے والی حرکتیں۔۔۔ بہت جلد توجہ حاصل کر لینے والی۔۔۔ مجھے اس سے صرف ایک شکایت ہے کہ میری اور مایا کی پہلی ملاقات جس دن ہوئی اسے دنیا چھوڑے چند ماہ گذر چکے تھے۔۔۔ مایا نے زندگی کو بہت اچھی طرح برتا صرف دو سے ڈھائی سال کا پیمانہ تھا اس کے پاس زندگی کا جس میں اسے خوش رہنا تھا۔۔۔ وہ خوش رہی۔۔۔ پھر اسے جانا تھا وہ چلی گئی۔۔۔ میں بے اعتبار ٹھہری۔۔۔ میری صلاحیت خام تھی یقیناً جو مایا کے برعکس مجھے وسیع پیمانہ دے دیا گیا ہے خوش رہنے کے لئے۔۔۔ بس یہی ایک قدر ہم دونوں میں اگرچہ مشترک نہیں۔۔۔

مایا کا funeral ایسا تھا جیسے لاڈلی و اکلوتی شہزادی کی سالگرہ۔۔۔ مایا بہت پیاری لگ رہی تھی۔

پہلی ملاقات پر میری آنکھیں دھندلی ہوگئی تھیں مایا کے لئے۔۔۔ لیکن آج نہیں۔۔۔ آج مجھے مایا یاد آ رہی ہے۔۔۔




Free Website Counter
Rokenbok