نیا شہزادہ
:)
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~ The Ordinary ~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
وہی خدا ہے
دکھائی بھی دے نہ جو نظر بھی ، جو آ رہا ہے
وہی خدا ہے
نظر بھی رکھے سماعتیں بھی
وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہ لاشعور میں جگمگا رہا ہے
وہی خدا ہے
تلاش اس کو نہ کر بتوں میں
وہ ہے بدلتی ہوئی رتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے
وہی خدا ہے
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی ، جو آ رہا ہے
وہی خدا ہے
نہیں معلوم کس نے جہانزیب بھائی کو ٹیگ کیا ، بدلے میں انھوں نے سب کو ٹیگ کر اور کروا ڈالا ہے۔ ۔ ۔
مجھے شاید تین سال پہلے ن بھائی نے ٹیگ کیا تھا۔ ابھی ساجد اقبال بھائی اور شاہدہ آپی نے بھی ٹیگ کیا۔
ٹیگ کھیل دلچسپ ہے اور آسان بھی اور میرے لیےکچھ زیادہ ہی آسان ثابت ہوا ہے کہ تین دن سے اسی میں مشغول ہوں
:)
کھیل کے قوانین کے مطابق :
کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے
سوالات کے آخر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے
سوالات و جوابات مندرجہ ذیل ہیں:
آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے
کوئی بھی ایسا تہوار جو سب کے لیے خوشی کا باعث ہو۔
کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
اب اس وقت یہ ۔ ۔ ۔
اور جو نہیں لگایا سننے کے لیے، انھیں بھی سننا پڑ رہا ہے۔:) ۔ ۔ اگر دو سیکنڈ کے اندر اندر کمپیوٹر نہیں دیا تو میں اپنا کپیوٹر کا ٹائم بڑھا کر چار گھٹے کر لوں گا۔ ۔ ۔ یہ حمزہ صاب کا فرمان ہے۔ ۔ ۔
گفتہ ۔ ۔ ۔ مجھے وہ سننا ہے وہ جس کی مما نہیں وہ کہتی ہے ناں آئی ایم سیمنگ ۔ ۔ ۔ یہ دوسرے بھتیجا صاب ۔
:)
میری بیٹی کا نمبر ملا دو ۔ ۔ ۔ امی جان
ٹرن ۔ ۔ ۔ ٹرن ن ن ن ۔ ۔ ۔ ٹرن ن ن ن ن ن ن ۔ ۔ ۔ لینڈ لائن
ابو کی بات البتہ دھیان سے سنتی چاہیے ۔ ۔ ۔ ہاں بیٹا چائے کا موڈ ہے ؟
سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
:)
ایک تو بندہ کھائے اور پھر بتائے بھی ۔ ۔ ۔ اسی لیے ہمارے سیاستدان صرف کھانے پر یقین رکھتے ہیں اور بتاتے نہیں کہ کتنا کھایا۔ ۔ ۔ اگر بتاتے بھی ہیں تو صرف دوسرے سیاستدانوں کا بلکہ دکھاتے بھی ہیں کہ کس کس نے کتنا کھایا اور مزید کتنی تمنا ہے کھانے کی ۔
پرسوں جب لکھنے بیٹھی تھی تو۔ ۔ ۔ ستو۔ ۔ ۔ پھر بجلی چلی گئی
کل لکھنے بیٹھی تو۔ ۔ ۔ مٹھائی ۔ ۔ ۔ کھائی تھی لیکن کل پھر بجلی چلی گئی ، مجبورا پھر کھانا پڑا ، اس بار تصویر بھی بنا لی ثبوت کی خاطر ورنہ کھانے کا سلسلہ رکتا ہی نہیں:)۔ ۔ ۔ یہ دیکھیں ۔ ۔ ۔
سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
شکر ہے فلم کبھی کبھار ہی دیکھ پاتی ہوں ورنہ ایک فلم مجھے پرسوں دیکھنا پڑتی پھر جب لکھنے بیٹھتی تو بجلی نے چلے جانا تھا ۔ کل دوسری فلم دیکھنا پڑتی اور لکھنے بیٹھتی تو بجلی نے پھر چلے جانا تھا اور آج پھر تیسری فلم دیکھنا پڑتی۔ کچھ یا کافی دن پہلے اب یاد نہیں کتنے دن پہلے یہ فلم دیکھی تھی
آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
(حضرت علی ابن ابی طالب)
کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
جو بھی ملنا چاہے ، مل لوں گی ۔
مشہور ہونا ضروری نہیں بس انسان ہونا ضروری ہے ۔ مشہور نہ ہو تو بہتر ہے مشہور لوگوں میں انسان کم ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں سے ملنا اچھا لگتا ہے جو انسان کی عزت نفس کو مقدم رکھتے ہیں، قول میں بھی اور فعل میں بھی۔
ویسے میں اب ملنا جلنا ختم کر دینا ہے اس لیے جو بھی ملنا چاہے جلدی جلدی :) مل لے۔
غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
غصہ آتا ہی اتنی مشکلوں سے ہے کہ روکنے کو دل کرتا ہے کہ اب آ گیا ہے تو کچھ دن تو رکے۔
اگر کوئی بات اچھی نہیں لگے تو اپنی غلطی ڈھونڈنے کی کوشش کرتی ہوں کہ میری غلطی کہاں ہے اگر میری اپنی غلطی ہو تو شرمندگی ہوتی ہے۔ اگر میری غلطی نہیں ہو دوسرے بندے کی ہو تو کوشش کرتی ہوں کہ وہ نام میرے لیے اتنا ہی محترم رہے جتنا کہ پہلے تھا اورخدا سے یہ دعا کہ مجھ سے اس کے حق میں کوئی برائی سر زد نہ ہو۔ البتہ جو لوگ معاشرے میں کسی بھی قسم کا انتشار اور نفرت پھیلاتے ہیں بھلے مجھے خود ان سے کوئی بھی تکلیف نہ پہنچی ہو ایسے لوگوں سے بات کرنے کو دل نہیں چاہتا۔
ویسے کیا غصہ بے سکون کر دیتا ہے ؟ لیکن کیوں؟ غصہ میں اگر اپنا نفس شامل نہ ہو تو میرے خیال سے غصہ بے سکون نہیں کرتا بلکہ اگر نفس شامل نہ ہو تو بعض جگہوں پر غصہ استعمال کیا جا سکتا ہے زندگی میں تعمیر کرنے کو۔ ۔ ۔ غصہ بھی ایک آرٹ ہے اظہار کے لیے ۔ ہاں اگر نفس شامل ہو تو پھر شاید ہوتی ہوگی بے سکونی ، پتہ نہیں ۔
کل رات بارہ بجے کیا کر رہے تھے ؟
ف آپی
اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
یہ تو موسم سرما کا ٹیگ ہے :)۔ ۔ ۔ اتنی شدید گرمی میں ذکر جراب :)۔ ۔ ۔ نہیں اس وقت تو کسی بھی رنگ کی نہیں البتہ سردی کی پلاننگ :) سفید رنگ
O Allah… My Dear
تھینکس۔۔۔ اس نمک کے لیے جو اگر کھانے میں شامل نہ ہو تو مجھ سے کھانا ہی نہیں کھایا جاتا۔۔۔
.
فمزا اور مسٹر فمزا نے سرپرائز دینے کی ٹھان لی ۔ ۔ ۔ دونوں کے فون آگے پیچھے اور دونوں کا ایک ہی بیان کہ دوسرا بندہ پہنچ رہا ہے۔ میں امی سے کہا کہ آنٹی ہی صحیح بتائیں گی کہ اصل بات کیا ہے سو آنٹی سے فون پر معلوم ہوا کہ ابھی تو فمزا کی فلائیٹ ہے اور مسٹر بعد میں پہنچیں گے۔ فمزا کے آنے کا مطلب کم از کم میرے لیے یہی ہے کہ جو جہاں ہے، جیسا ہے ، خیر ہے۔ لیکن امی کی ڈیفینیشن مختلف ۔ ۔ ۔ پروٹوکول ۔ ۔ ۔ اور اب تو نئے نکور داماد ہیں تومزید پروٹوکول۔ ۔ ۔ امی اسے ضروری سمجھتی ہیں۔ جبکہ میری تعریف میں پروٹوکول ہائے غیر ضروری ۔ ۔۔ ضروری ہو یا نہیں مجھے بس یہ مشکل کہ میری بے ترتیبی پر حرف آجاتا ہے ۔ ۔ ۔ میری بے ترتیبی متاثر نہ ہو تو کتنی اچھی بات ہو۔ ۔ ۔ اب یہ کیا کہ بندہ ترتیب میں آ جائے ۔ ۔ ۔
:)
ف آپی اور مبھائی جب بھی آئیں یہاں گھر میں تو پروٹوکول کی بالکل پرواہ نہیں کرتے دونوں۔ بلکہ ف آپی کے میاں صاحب تو لگتا ہی نہیں کہ داماد اول ہیں ورنہ لڑکے اچھے بھلے ہوتے ہیں پر داماد بنتے ہی نجانے کیا ہو جاتا ہے۔ ۔ ۔
:)
امی ابو کے داماد دوم اب آ رہے ہیں تو معلوم ہونا ہے کہ کیسے ہیں
:)
خیر آنٹی سے تصدیق ہو جانے پر میری سانس بحال ۔۔۔ تازہ ترین یہ ہے کہ ایک گھنٹے میں فمزا کاکی یہاں آ موجود ۔ ۔ ۔ اور امی خوش
:)
-------------------------------------------------
گھر واپس آتے ہوئے راستے میں ہمارے آگے موٹر سائیکل پر سوار انکل کو نجانے کیا سوجھی کہ کوئی اشارہ دیے بغیر اچانک سے موٹر سائکل فٹ پاتھ پر چڑھآ دی دوسری جانب سڑک پر جانے کے لیے۔ یہ نہیں کہ سیدھے رستے سے جائیں یا کوئی اشارہ ہی دے دیں کہ میرا اچانک سے خود کشی کو دل چاہ گیا ہے لہذا پیچھے آنے والے اپنا بند و بست کر لیں نہیں تو خود ذمہ دار ہوں گے۔ ان انکل کے فورا پیچھے ہم لوگ تھے اور ہمارے پیچھے گویا سب اہل شہر ایک اسی سڑک پر ہی سفر کرنے کی ٹھانے ہوئے تھے۔ مجھے تو شک بلکہ یقین ہے کہ انکل کی بیگم ضرور خونخوار ہوں گی اور دن میں جب جب اپنے میاں صاحب کو یاد کرتی ہوں گی تو میاں صاحب یعنی کہ یہ انکل ایسے ہی ہچکی کھا کر ایک دم پلٹا کھاتے ہوں گے اور فورا سے موڑ کاٹ گھر کی راہ ناپتے ہوں گے۔ ۔ بہر حال بھیا کی حاضر دماغی نے بچا لیا، یا پھر امی ابو کی کوئی نیکی یا پھر نہیں معلوم کس کی دعا کہ ہم بچ گئے ورنہ مرحومہ شگف کیا کر سکتی تھیں سوائے اس کے کہ اس وقت دوزخ میں مزے لے رہی ہوتیں۔۔۔ یا پھر وہاں دیگر دوزخیوں کا سکون برباد کر رہی ہوتیں
:)
:)
تمام بیگمات سے گذارش ہے کہ لللہ اپنے شوہروں کو اس وقت ہرگز یاد نہیں کریں جب وہ سڑک پر رواں دواں ہوں ورنہ میرے جیسا کوئی معصوم اپنی جان سے جا سکتا ہے۔ ۔ ۔ دنیا میں معصوم ویسے ہی کم ہیں۔
:)
میری تو خیر ہے سب سکون کا سانس ہی لیں گے کہ چلو جان چھوٹی۔ ۔ ۔ شگف از گُڈ فار نتھنگ۔ ۔ ۔ لیکن بھیا کو اگر کچھ ہو جاتا تو ۔ ۔ ۔
------------------------------------------------
ہم لوگ تو خیر ابھی بچ گئے ہیں اپنے گناہوں میں اضافہ کرنے اور اعمال نامہ مزید سیاہ کرنے کو، لیکن ح بھیا کو کون بچائے گا کہ آزادی کے دن ختم ہونے کو ہیں اور بھیا پھر بھی خوش ہیں ۔ ۔ ۔ فمزا لوگ کا انتتظار ہو رہا تھا بھیا کو منگیتر یافتہ بنانے کے لیے ۔ فمزا تو نازل ہو چکی بلائے ناگہانی کی طرح سو اب رسمی کارروائی بھی ادا ہونے کو ہے اور اس ہفتے ہمیں ایک اور بھابھی مل جانی ہیں۔ ۔ ۔
:)
:)
:)