اس وقت تہجد کا وقت اور میری آنکھ کھل گئی ہے۔ شام کو جلد ہی سو گئی تھی سو ڈنر گول فرمایا ۔ اب صبح ناشتے میں امی کی صلواتیں بھی کھانا ہوں گی ساتھ ساتھ اور اگر امی نے زیادہ عزت افزائی کر دی تو ناشتہ بھی نہیں ملے گا کہ بقول اکثریت کے مجھے ضرورت تھوڑا ہی ہے کچھ کھانے کی
:) :)
ابھی کچھ دیر میں ابو نماز شب کے لیے اٹھ جائیں گے پھر کچھ دیر بعد امی ۔ اس وقت کمرے میں مکمل خاموشی ہے جو بہت دن بعد نصیب ہوئی ہے اور اس وقت اپنا کمرہ مجھے اتنا اتنا اتنا اچھا لگ رہا ہے ورنہ ہر وقت شور ہنگامہ آدھا دن گھر سے باہر کا شور اور باقی واپس آ کے تو گھر کا شور ۔ آج حمزہ اینڈ کو نے زچ کرنے کے نئے طریقے ڈھونڈے ہوئے تھے حمزہ کا بس نہیں چل رہا تھا مجھے سونے نہ دے اور میرا نیند سے برا حال اور نیند میری اتنی اچھی ہے کہ سولی پہ بھی فورا آ جائے بس تکیے پہ سر رکھنے کی دیر ہوتی اور ایک منٹ کے اندر اندر میں دنیا سے رخصت ہو جاتی ہوں پھر چاہے دنیا میں کتنے ہی انقلاب آ جائیں مجھے خبر نہیں ہونی ۔
اس وقت کا سکون پھر نہیں معلوم کتنے دن بعد ملے شاید کسی دن ایسے ہی جب اسی طرح آنکھ کھل جائے گی تب ۔
اس وقت میرا دل بہت سے کام کرنے کو چاہ رہا ہے جیسے میرا دل ہے کہ میں اپنے کمرے کی سب ترتیب بدل دوں ، بیڈ کی جگہ تبدیل کر دوں بلکہ باقی سب چیزوں کی بھی ۔ میرے سیل فون میں جتنے نمبرز ہیں سب ملا ڈالوں ایک ایک کر ۔ ۔ ۔ خاص طور پر سب سوتوں کو جگا دوں ۔ ۔ ۔
:) :) :)
سب دنیا کو شکایت کہ میں فون کر کے یاد نہیں کرتی تو سب کو بتاوں کہ میں کتنے دل سے یاد کرتی ہوں سب کو ۔ ۔ ۔ وہ نمبر تو ضرور ہی بہت دل ہے ملانے کو جن کے ملانے کو مجھے کبھی بھی توفیق نہیں ہوئی اور جن سے کبھی بات نہیں کی ۔ ۔ ۔
پھر میرا دل ہے کہ وہ سب لکھ ڈالوں جو کبھی نہیں لکھنا ۔ لکھنے پہ یاد آیا کہ حجاب سے وعدہ کر لیا ہے احوال سفر لکھنے کا ۔ اور بلاگ ریویو تو فمزا نے میری صحیح کی عزت ک ہے کہ اس سال شروع کر دوں تو اگلے سال تک تو ہو ہی جائے گا مکمل ۔ انٹرنیٹ کی دنیا عجیب ہے اور دلچسپ اور اچھی ۔ یہاں پر بہت سے لوگ کتنے اچھے ہیں ۔
سونے سے پہلے صبح کے لیے جو ڈریس نکالا تھا وہ مسٹرڈ شیڈ میں ہے لیکن اب میرا دل آف وائٹ اینڈ بلیک پر آ رہا ہے۔
فمزا اس وقت سو رہی ہو گی اور میں اس وقت فمزا کو یاد کر رہی ہوں کل ہی ناراض تھی کہ اسے فون کیوں نہیں کیا ۔ لاہور روانہ ہونے سے پہلے آخری دنوں کی جو وڈیوز بنائی تھیں وہ سب اب دیکھنے میں بڑا مزہ آتا ہے ۔ امی اگر میرے کمرے میں نماز پڑھیں تو نماز کے بعد یا آتے جاتے کسی بھی وقت امی کو بس ہر وقت فمزا کی یاد آجانی ۔ ۔ ۔ مجھے میری بیٹی دکھا دو ۔ ۔ ۔ امی سامنے ہی تو ہوں آپ کے ، مجھے کہنا پڑتا ہے تو آگے سے عزت ہو جاتی ہے کہ میں اپنی بیٹی کی بات کر رہی ہوں ۔ ۔ ۔ امی میں ہوں ناں آپ کی بیٹی۔ ۔ ۔ بہت یاد کر لیا تمہیں جبب ہاسٹل میں تھیں ۔ ۔ ۔ امی ایک دن آپ مجھے بھی یاد کرنا ہے اور میری تصویر دکھانے والا بھی کوئی نہیں ہوگا تو مزید عزت ہو جاتی ہے کہ یہ جو دیوار پر تمہاری بڑی سی تصویر لگی ہے یہی کافی ہے تمہیں دیکھنے کو ۔ ۔ ۔
:) :)
ابو کب سے اٹھ چکے ہیں اور امی بھی ۔ ابھی کچھ دیر اور گذرے گی تو صبح کی اذان ہو جائے گی ۔ ۔ ۔ ایک نیا دن انتظار میں ہے کچھ تعمیر کر نے کو لیکن مجھے تو شیطانیاں ہی فرمانی ہیں ۔ ۔ ۔
:) :) :) :)